کٹھوعہ واقعہ:ملزمان کوقرارواقعی سزادی جائے:یونائٹیڈ پیس مومنٹ

کٹھوعہ واقعہ:ملزمان کوقرارواقعی سزادی جائے:یونائٹیڈ پیس مومنٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جموں(کے پی آئی )مقبوضہ جموں وکشمیریونائٹیڈ پیس مومنٹ نے ضلع کٹھوعہ کے رسانہ گاؤں میں 8سالہ معصوم بچی کی عصمت ریزی اورقتل کے وحشیانہ فعل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کوقرارواقعی سزادینے کامطالبہ کیاہے۔
مومنٹ نے مزید کہاہے کہ کٹھوعہ واقعہ درندگی سے بدترہے اوراس نے پوری انسانیت کوشرمسارکردیاہے۔تنظیم کے عہدیداران نے یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں اس فعل میں ملوث درندہ صفت اشخاص کوعبرتناک سزادینے کاپرزورمطالبہ کیا۔

اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ایک ملزم کے وکیل انکورشرماکے متصبانہ بیان کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہاکہ وکیل کویہ حق نہیں ہے کہ وہ پبلک میں آکر سیاسی بیانات جاری کرے۔اس کاکام کورٹ میں ہے اس لیے اسے کورٹ میں دلائل پیش کرنے چاہئیں،مقررین نے کہاکہ اس قسم کے گھناؤنے جرائم کی روکتھام کیلئے جموں وکشمیرجموں وکشمیریونائٹیڈ پیس مومنٹ متاثرہ بچی کوانصاف دلانے اورخواتین وکم سن بچوں پرکئے جارہے مظالم کی روک تھام کیلئے 29اپریل 2018کوایک روزہ کانفرنس کااہتمام کرنے کابھی اعلان کیا

مزید :

عالمی منظر -