خیبر ایجنسی ، خسرہ پرکنٹرول کیلئے ویکسی نیشن پروگرام شروع
خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ) لنڈی کوتل کے علاقہ سید خیل میں خسرہ پر کنٹرول کے لئے ویکسی نیشن پروگرام شروع کر دیامیڈیکل ٹیموں نے علاقوں میں درجنوں بچوں کو ویکیسن دی گئی ،ایجنسی سرجن خیبر ایجنسی ڈاکٹر شفیق آفریدی نے کہا کہ خسرہ سے متاثرہ خاندان نے پہلے ویکیشن پروگرام سے انکار کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس کا شکار بنا انہوں نے کہا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر خسرے سے بچاؤ کے لئے ویکینیشن پروگرام شروع کر دیا ہے اور وہاں ٹیم بھی بھیجوا دی ہے او ر کئی بچوں کی ٹیسٹ ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیجوا دےئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق دیگر علاقوں میں بھی خسرے کے مریض بڑھ رہے ہیں ۔
Ba