وزیر زادہ نے ہونے والے انتخابات کیخلاف حکم امتناعی حاصل کرلی

وزیر زادہ نے ہونے والے انتخابات کیخلاف حکم امتناعی حاصل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بونیر کے صدر وزیر ذادہ نے کلرکس کے آئندہ ہونے والے انتحابات کے خلاف سینئر سول جج کی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کی ۔شاہد تاجک ہمارے تنظیم کے صوبائی صدر ہے ۔اسکے جاری شدہ شیڈول پر ہم الیکشن لڑیں گے ۔نام نہاد تنظیم کے شیڈول پر الیکشن نہیں ہو سکتے ۔عدالت سے حکم امتناعی میری فتح ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایپکا کے ریٹائیرڈ ہونے والے سابق صوبائی صدر اسلم خان اور سریر خان نے بونیر ،ملاکنڈ اور باجوڑ ایجنسی میں 23 اپریل کو صدارت کے لئے کاعذات جمع کرنے اور 10 مئی کو انتحابات کرانے کی شیڈول جاری کی تھی ،جس پر ایپکا بو نیر کے ضلعی صدر وزیر ذادہ نے رحیم خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے سینئر سول جج بونیر کی عدالت میں حکم امتناعی کے لئے درخواست دے دی ۔جس پر سینئر سول جج کی عدالت نے 14 روز کے لئے انتحابات نہ کرنے کی حکم امتناعی کی منظوری دے دی ۔عدالت نے ریٹائرڈ صدر اسلم خان اور سریر خان کو نوٹسز جاری کردئے کہ وہ عدالت اکر وضاحت کرے کہ انہوں نے کو نسی حیثت میں شیڈول جاری کی ہے ۔حکم امتناعی حاصل کرنے کے بعد صدر وزیر ذادہ نے مقامی صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ ایپکا کی صوبائی تنظیم موجود ہے ۔جسکا صدر شاہد تاجک ہے ۔ہم صوبائی صدر شاہد تاجک کے حکم اور شیڈول کے پابند ہے ۔انکی جاری کردہ شیڈول کے مطابق پورے صوبہ خیبر پختون خواہ میں کلرکس کے االیکشن منعقد ہوں گے ۔