تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کو ووٹ دیا ہے ،خاتون بی بی

تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کو ووٹ دیا ہے ،خاتون بی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوپی(تحصیل رپورٹر) ایم پی اے خاتون بی بی نے قرآن پاک پر حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کے نامزدکردہ سینٹ امیدواران کو ووٹ دیا ہے نامعلوم سازش کے تخت مجھ پر الزام لگایا گیا ہے بغیر کسی شوکاز نوٹس اور صفائی دینے ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا کر میرے سمیت صوابی بھر کے عوام کی توہین کی گئی جب کہ ہمارے پینل میں تمام معزز صوبائی اسمبلی کے ممبران نے فدا خان کووٹ دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے خاتون صوبائی اسمبلی رکن خاتون بی بی نے نے اپنے رہائش گاہ میں اپنے شوہر اسرائیل شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں خانہ خدا حرم پاک سے عمرہ ادا کرکے لوٹی ہوں اور قراآن پاک ہاتھ میں اٹھا کر اس پر حلف لیتی ہوں کہ پرویز ختک نے جس پینل میں شامل کیا ان کے نامزد کردہ سنیٹر کوو وٹ کاسٹ کیا ہے جب کہ ووٹ دینے سے قبل بھی ہمارے پینل کے 12ایم پی ایز نے تسلی دی تھی اور ہمارے نامزد کردہ سنیٹر فدا خان کو پورے12ووٹ پڑے ہیں شہرام خان ترکئی بھی اس بات کے گواہ ہیں عوامی جمہوری اتحاد کی پلیٹ فارم سے ایم پی اے بنی ہوں اور جب ہمارے پارٹی چیئرمین شہرام خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو ان کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئیں میں نے پی کے31میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے اور جو فنڈز مجھے ملا ہے اسی حلقہ میں لگا یا نہ اس وقت کرپشن کی ہے اور میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناضر جان کر قراآن پاک پر ہاتھ رکھ حلف اٹھاتی ہوں کہ میں نے سینٹ کیلئے ووٹ نہیں فروخت کیا ہمارا خاندان کئی عشروں سے سیاست کے میدان میں ہیں اور مجھے اپنے بڑوں سے گلہ ہے کہ میں نے ان کے کہنے اور بتائے ہوئے معزز سنیٹرز کوووٹ دیا اور الزام لگانے اور میڈیا میں بدنام کرنے سے قبل ہم کو شوکاز نوٹس دئے جاتے تو صفائی کردیتے اگر وہ مطمئن نہ ہوتے تب جو فیصلہ پارٹی کا ہوتا ہمیں قبول تھا انہوں نے مزید کہا کہ پختون کی ہمیشہ روایت رہی ہے کہ ماں بیٹی اور بہن کو عزت اور اخترام دیتے ہیں لیکن یہاں پر ہمارے بڑوں نے سروں سے دوپٹہ اور چادر چھین لیا ہے اس سے ایک طرف پختون کی روایات پامال ہوئیں تو دوسری طرف ایک سازش کے تخت صوابی ضلع کو بدنام کرنے کی مزموم کوشش کی گئی ہے اب جبکہ شوکاز نوٹس ملاہے اس کا تفصیلی جواب دوں گی کیونکہ میرے پاس وہ کاغذ بھی موجود ہیں جو وزیر اعلیٰ نے ووٹ دینے کیلئے دیا تھا پی ٹی آئی کو توچھوڑئے ہمارے قائدین کو یہ پتہ نہیں کہ تحریک انصاف میں کون اسمبلی ممبرز ہیں معاج ہمایون اور بابر سلیم تو پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تھے ان کو بھی شوکاز نوٹس دئے گئے جس سے ملکی سطح پر سبکی ہوئی ہیں پنجاب اور ملک کے دیگر صوبوں میں خان صاحب کی تو واہ واہ ہوجائے گی لیکن پختونوں کو غلط چہرہ دکھا کر پختونوں کو سازش کے تخت بدنام کیا ہے پرویز خٹک ان لوگوں سے پو چھیں جو پارٹی میں ہوتے ہوئے ان کے نامزد کردہ پینل کوووٹ نہیں دیا خاتون بی بی نے واضح کیا کہ میں پی ٹی آئی قیادت کو ہر قسم تسلی دینے کیلئے تیار ہوں انہوں واضح طور پر کہا کہ پارٹی قیادت فوری طور پر مجھ پر لگائے گئے الزام کو واپس لیں میں اپنی صفائی اللہ تعالیٰ اور صوابی کے عوام کو دے چکی ہوں اور خود پر الزام غلط ثابت کرنے کیلئے ختمی طور پر عدالت میں جاؤں گی میں نہ ووٹ بھیجا ہے اور نہ ہی ضمیر کا سودا کیا ہے اللہ ہی جھوٹے الزام لگانے والوں کیساتھ میرا انصاف کریں