نوشہرہ ،علاقہ کھنڈر کے عوام صوبائی حکومت کے خلاف سراپااحتجاج

نوشہرہ ،علاقہ کھنڈر کے عوام صوبائی حکومت کے خلاف سراپااحتجاج

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)علاقہ کھنڈر کے عوام صوبائی حکومت کے خلاف سراپااحتجاج کھنڈر میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا بلکہ علاقہ کھنڈر کو ڈبونے کیلئے کل پانی کے کنارے بند کی تعمیر سے تمام پانی کھنڈر میں داخل ہونے سے زرعی زمین کے علاوہ پورا علاقہ پانی سے تباہ ہوجائے گا کھنڈر کے تعمیر شدہ سکول اب بھی جانوروں کی اماجگاہ بنے ہوئے ہیں وزیراعلیٰ، ضلعی ناظم موجودہ منتخب نمائندے اور سیاسی پارٹیوں کے قائدین کھنڈر میں ووٹ حاصل کرنے کی زحمت نہ کریں کیونکہ یہ لوگ ووٹ حاصل کرکے بعد میں علاقے کی طرف رخ کرنے کی بجائے اپنے جیب گرم کرنے میں لگے ہوتے ہیں ان خیالات کااظہار عوامی فلاحی تنظیم کھنڈر کے صدر حاجی لیاقت علی، جنرل سیکرٹری عزیر خان، سینئرنائب صدر گل سلطنت، نائب صدر ثاقب خان، نائب صدر شیرمحمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خان زیب، جائنٹ سیکرٹری صفی اللہ، فنانس سیکرٹری نثار خان، عبیداللہ، سیمان، عمران، زاہد علی نے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ کھنڈر کے عوام نے موجودہ صوبائی حکومت کے نامزدکردہ امیدواروں کو بھاری اکثریت کامیاب کرائیں لیکن کامیابی کے بعد علاقے کے عوام کا پوچھاتک نہیں اور پانچ سال گزرنے کے باوجود علاقے میں ایک روپیہ کا ترقیاتی کام بھی نہیں ہوا بلکہ مفاد پرستوں نے اپنی جیبں بھری اور عوام کے فلاح وبہبود کیلئے کوئی کام نہیں کیا علاقہ کھنڈر میں سڑکیں کھنڈرات کے منظر پیش کررہے ہیں تعلیم اور صحت کی کوئی سہولت نہیں انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ صرف نعرہ ہی تھا کیونکہ عوام نے ان کی تبدیلی دیکھ لی کرپشن اور لوٹ مار عروج پر ہے چند منظور نظر ٹھیکیداروں کو نوازا گیا انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ انتخابات میں کسی سیاسی پارٹی کے رہنما علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے موجودہ ناکام کارکردگی کی ذمہ دار وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور ضلع ناظم ہے جنہوں نے چند مفاد پرست ٹھیکیداروں کو نوازا اور آئندہ انتخابات میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کو اپنی حیثیت کااندازہ ہوجائے گا سولر سسٹم واٹر پمپ اور دیگر سیاسی منصوبوں میں پچاس فیصد کمیشن وصول کیاگیا ہے اور یہ ترقیاتی منصوبے اپنے مفاد اور اپنے فائدے کیلئے کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پندرہ سال پہلے کھنڈر میں جو کام ہوئے اس کے بعد کسی نے بھی علاقہ کھنڈر میں کوئی توجہ نہیں دی کھنڈر کے ممتاز سیاسی شخصیات نادر خان مرحوم اور دلاور خان مرحوم نے جو ترقیاتی منصوبے اپنے علاقے کیلئے لائے تھے اس کے بعد کسی نے بھی یہ کارنامہ سرانجام نہیں دیا اور مفاد پرست افراد اپنی جیبیں بھرنے کی بھرنے میں لگے رہے انہوں نے کہا کہ علاقہ کھنڈر کے عوام نے متفقہ طورپر فیصلہ کیا ہے جو ہمارے علاقے کی خدمت کرسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -