ڈیرہ ،فصل ضائع کرنے کا مقدمہ درج

ڈیرہ ،فصل ضائع کرنے کا مقدمہ درج

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی پولیس نے گاؤں بچڑی میں فصل گندم پر زہریلی دوائی ڈال کر فصل کو خراب اور ضائع کرنے پر چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں واقع گاؤں بچڑی میں اراضی کے تنازعہ پر حقنواز بلوچ ولد ربنواز سکنہ ہزارہ کی اراضی میں فصل گندم پر زہریلی دوائی ڈال کر فصل کو خراب اور ضائع کرنے کے واقعے کی رپورٹ تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے حقنواز بلوچ کی رپورٹ پر چار افراد عامر ،عبد الوحید ،عبد الرحمن اور عدنان کیخلاف 435ppcکے تحت درج کرلی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -