شبقدر،بک سٹالوں پر پشاور ٹیکسٹ بورڈ کی کتابوں کی عدم دستیابی طلباء پریشان

شبقدر،بک سٹالوں پر پشاور ٹیکسٹ بورڈ کی کتابوں کی عدم دستیابی طلباء پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر( نمائندہ خصوصی )بک سٹالوں پر پشاور ٹیکسٹ بورڈ کی کتابوں کی عدم دستیابی پر طلباء و والدین پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں ۔ سرکاری تعلیمی ادروں کے علاوہ نجی تعلیمی اداروں کے طلباء پشاور ٹیکسٹ بورڈ کیلئے مختلف بک سٹالوں کے چکر لگا رہے ہیں لیکن چھٹی جماعت سے لیکر دسویں جماعت تک کی کتابین بک سٹالوں میں تاحال دستیاب نہ ہو سکی ۔ نجی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کو پشاور ٹیکسٹ بورڈ کی کتابیں تاحال بک سٹال میں دستیاب نہیں جس سے نجی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلباء و طالبات پشار ٹیکسٹ بورڈ کی کتابوں کی حصول کیلئے مختلف بک سٹالوں کے چکر لگا رہے ہیں ۔ طلباء و طالبات کے والدین نے کتابوں کی عدم دستیابی کے حوالے سے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں جہاں کتابیں یقینی بنائی جا رہی ہیں وہاں نجی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کیلئے بک سٹالوں پر ٹکیسٹ بورڈ کی کتابوں کی دستیابی بھی حکومت کی ذمہ داری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں میں پشاور ٹیکسٹ بورڈ انگلش میڈیم کتابیں تاھال دستیاب نہیں جس سے نجی تعلیمی اداروں پڑھنے والے طلباء و طالبات کا وقت ضائع ہو رہا ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی بشتر کتابیں کم ہیں اور تاحال ان سکولوں میں پڑھنے والے طلباء کو کتابیں مکمل نہیں کی گئی ہیں ۔ انہوں نے محکمہ تعلیم اور وزیر تعلیم سے پشاور ٹیکسٹ بورڈ کی کتابیں فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہیں ۔