مردان ،2 بھائیوں نے مل کر تیسرے بھائی کوقتل کرڈالا
مردان ( بیورورپورٹ ) شہری علاقہ محلہ ماندوری میں دوبھائیوں نے مل کر تیسرے بھائی کو اپنے حجرے کے اندرفائرنگ کرکے قتل کرڈالاپولیس کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ شب تھانہ ہوتی کے علاقہ محلہ ماندوری چاٹو میں رونما ہوا جہاں دیار خان کے بیٹوں عبید اور طفیل نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی شہریار کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا مقتول کی بیوہ کی طرف سے درج رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ مقتول نے ایک سال قبل ملزم بھائی طفیل پر فائرنگ کرکے زخمی کیاتھاجس کا اسے رنجش تھا واردات کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہوگئی ۔