شیر گڑھ ،مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق ، 1شدید زخمی

شیر گڑھ ،مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق ، 1شدید زخمی

  

شیرگڑھ(نامہ نگار) جلالہ اور لوند خوڑ میں دو الگ الگ و اقعات میں دو افراد جان بحق ہوگئے پہلا واقعہ جلالہ میں پیش ایا جس میں موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹا گھر سے نکلتے ہی شاہراہ مالاکنڈ پر مخالف سمت سے انیوالا موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال لے جایا گیا مگر ایک دن موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد باپ حاجی فضل حکیم جان بحق ہو گیا جبکہ زخمی بیٹے کی علاج جاری ہیں دوسرا واقعہ لوند خوڑ میں پیش ایا جہاں مدرسے کا طالب علم بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگیا 12سالہ سعد ولد اختر علی سکنہ گلشن اباد سواتیانو مسجد لوند خوڑ میں گیلے کپڑے مدرسے کی چھت پر ڈال رہے کہ چھت کے اوپر گیارہ ہزار لائن سے کپڑے چھو گئی جس سے ان کو شدید جھٹکا لگ گیا اور بے ہوش ہو گیا جنہیں فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال لے جا یا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا اور ہسپتال میں دم توڑ دیا لاش پہنچتے ہی گاوں میں کہرام مچ گیا اور والدین پر غشی طاری ہوگئے جن کو بعد ازاں سینکڑوں اشکباروں کے سامنے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -