انتخابات میں مردان سے پی ٹی آئی کا صفایا کر دینگے : خواجہ محمد خان ہوتی

انتخابات میں مردان سے پی ٹی آئی کا صفایا کر دینگے : خواجہ محمد خان ہوتی

  

مردان(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کا ضلع مردان سمیت پورے صوبے سے صفایا کرینگے۔سینٹ انتخابات پی ٹی آئی کے 20اراکین اسمبلی کی ہارس ٹریڈنگ قائد تحریک انصاف عمران خان کے منہ پر طمانچہ ہے تبدیلی کے دعویداروں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے ۔پی پی پی کا عظیم الشان جلسہ پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف ریفریڈم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی پی حلقہ این اے 20میں شنکر کے مقام پر عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے سینیٹر حاجی خانزادہ خان ،رحیم داد خان ،اورنگزیب ہوتی،شاہ نواز خان اورانور ہوتی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سابق ناظم اور مسلم لیگی رہنماء مقدر سید ایڈوکیٹ نے اپنے خاندان کے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اے این پی نے عوام کو مایوس کیا عوام کی حقیقی سیاسی جماعت پی پی پی ہے۔بھٹو خاندان نے خان خوانین سے زمینیں چین کر غریب عوام میں تقسیم کیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا ۔پیپلز پارٹی اگر اقتدار میں آئی تو ضلع مردان کے کونے کونے میں گیس ،بجلی اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔پی پی پی کے جیالے اب جاگ اٹھے ہیں اور ضلع مردان کو ایک بار پھر منی لاڑکانہ ثابت کر کے دم لینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -