عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ،اشتیاق خان

عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ،اشتیاق خان

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈحلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیاق خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا مقصد لوگوں کو پاک صاف میعاری اور حلال خوراک مہیا کر نا ہے کوشش ہے کہ کسی کا کاروبار خراب نہ ہو میڈیا کا معاشرے میں اہم مقام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ایڈمن آفیسر سلیمان اکبر و دیگر حکام بھی موجود تھے ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیاق خان نے کہا کہ ہم صرف بیس سے پچیس دن کے دوران ساٹھ سکول ،چالیس ہوٹلز،پچاس سوہن حلوہ کی دکانیں اور خوراک سے متعلق تقریباً دوسو چھوٹے مراکز کو چیک کر چکے ہیں جس میں اسی کو امپرومنٹ نوٹس جاری کر چکے ہیں آٹھ کو قوائدو ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیئے ہیں جبکہ دیگر کو زبانی وارننگ جاری کی ہے انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کا کام لائسنسنگ ،سرٹیفیکیشن اور رجسٹریشن بھی ہے تمام خوراک سے متعلق دکانوں ،ہوٹلوں اور کارخانوں وغیرہ کی چیکنگ بھی ہے اگر کہیں بہتری نظر نہیں آتی تو ایسے اداروں کو جرمانے اور ایسے اداروں کو سیل بھی کیا جاسکتا ہے اسی طرح ٹریننگ سکول کا قیام اور میڈیکل سکریننگ بھی ہے 21مارچ 2018کو ہماری اتھارٹی کا قیام ڈیرہ اسماعیل خان میں عمل میں لایا گیا جبکہ ہماری اتھارٹی سات ڈویثرنل ہیڈ کوارٹرز میں قائم ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے قیام کے بعد اب جرمانے کرنے کا اختیار کسی اور ادارے کو نہیں ہے اب صرف جرمانے وغیرہ صرف ہم کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں ڈیرہ اسماعیل خان میں برف کے کارخانوں میں صفائی اور میعاری پانی سے برف بنانے کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے اور برف خانوں میں استعمال پانی کی لیبارٹری سے تصدیق بھی لازمی کرائی جائیگی کولڈ ڈرنکس اور قلفی آئسکریم کے کارخانوں کی بھی چیکنگ ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -