خیبر و مہمند ایجنسی میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

خیبر و مہمند ایجنسی میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی ( بیوروپورٹ)انسداد پولیو آئی پی وی مہم خیبر اور مہمند ایجنسی میں آج سے شروع،: خیبر ایجنسی، مہمند ایجنسی اور ایف آر پشاور میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع کی جا رہی ہے۔ انسداد پولیو آئی پی وی (ٹیکے کے ذریعے دی جانے والی ویکسین) اور او پی وی (پلائی جانے والی ویکسین) مہم 23 اپریل 2018 سے 28 اپریل 2018 تک ایجنسی سرجنز، پولیٹکل انتظامیہ، کمشنرز اور قانون نافز کرنیوالے ادارون کی نگرانی اور سرپرستی میں جا رہی گی، جس کے بعد دو روز تک رہ جانے والے بچوں کو ٹیکے اور پلائی جانے والی پولیو ویکسین دینے کا کام جاری رکھا جائے گا۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا ڈاکٹر جواد حبیب خان نے کہا کہ انسداد پولیو آئی پی وی (ٹیکے کے ذریعے دی جانے والی ویکسین کی) مہم فاٹا میں پولیو کیسز کی تعداد پچھلے 20 مہینوں سے صفر تک محدود رکھنے میں کامیابی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ کیونکہ 2015 سے شروع ہونے والی سالانہ انسداد پولیو آئی پی وی مہم پولیو کیسز کی تعداد کم کرنے میں کافی موثر ثابت ہوئی ہے۔ اور مجھے امید ہے کہ اس سال کی مرحلہ وار آئی پی وی۔اوپی وی مہم بھی نہ صرف فاٹا کے بچوں کو آئیندہ آنے والے مہینوں میں پولیو وائیرس سے محفوظ رکھے گی بلکہ فاٹا کو پولیو کیس کے بغیر دو سال مکمل کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو گی۔ پچھلے بیس (20) مہینوں سے فاٹا میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ فاٹا میں آخری پولیوکیس 27 جولائی، 2016 کو سامنے آیا تھا، جس کے بعد سے اب تک کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔ گزشتہ پورا سال (2017 کے دوران) فاٹا میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ موجودہ سال میں بھی اب تک فاٹا میں کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔ اس مہم کے دوران 0 سے 23 ماہ کے کل 119248 بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی، جسمیں سے 0 سے 4 ماہ کے 14710 بچوں کو صرف پولیو قطرے پلوائے جائیں گے جبکہ 4 ماہ سے 23 ماہ تک کہ 104538 بچوں کو دونوں یعنی پلائی جانے والی اور ٹیکے کے ذریعے دی جانے والی پولیو ویکسین دی جائے گی۔ ان بچوں تک ویکسین پہنچانے میں کل 451 ٹیمیں حصہ لیں گی جسمیں 371 آؤٹ ریچ، 78 فکسڈ اور 2 موبائل ٹیمیں شامل ہیں.ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا نے کہا کہ آئی پی وی (ٹیکے کے ذریعے دی جانے والی ویکسین) اور او پی وی (پلائی جانے والی ویکسین) مل کر نہ صرف بچے بلکہ کمیونٹی کی بھی قوت مدافعت کی سطح کو بڑھاتی ہے۔ جو بچوں اور کمیونٹی کو پولیو سے محفوظ بھی رکھتی ہے اور پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ پلوائی جانے والی پولیو ویکسین (او پی وی) بنیادی طور پربچے کے پیٹ میں قوت مدافعت میں بہتری لاتی ہے جو تقریبا? ایک ماہ تک بچے کو محفوظ رکھنے کے ساتھ پولیو وائرس کو فضلے کے ذریعے ماحول میں جانے سے بھی روکتی ہے۔ ماحول میں وائرس دوسرے بچوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ جبکہ ٹیکے کے ذریعے دی جانے والی پولیو ویکسین خون میں قوت مدافعت بڑھاتی ہے جو بچے کو تقریبا? چھ ماہ تک پولیو وائرس سے متاثر ہونے سے محفوظ رکھتی ہے