وادی نیلم،آتشزدگی سے تباہ مکان کے متاثرین کوامدادی رقم فراہم

وادی نیلم،آتشزدگی سے تباہ مکان کے متاثرین کوامدادی رقم فراہم

  

مظفرآباد (بیورورپورٹ)وادی نیلم کے علاقہ لیسوا کٹھیاں میں آتشزدگی سے تباہ ہونے والے مکان کے متاثرین کو ثمر فاؤنڈیشن نے امدادی رقم فراہم کر دی تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثمر فاؤنڈیشن ثمر سراج چوہدری نے لیسوا کٹھیاں میں آتشزدگی سے تباہ ہونے والے مکان کے متاثرین تین بہائیوں کو ثمر فاؤنڈیشن کی جانب سے مکان کی تعمیر کے لئے پچاس ہزار روپے کی امداد فراہم کر دی گئی چیئرمین ثمر فاؤنڈیشن نے اپنے دورہ لیسوا کٹھیاں کے موقع پر آتشزدگی سے تباہ ہونے والے مکان کی جگہ کا معائنہ کیااور موقع پر تین بہائیوں عبدالشکور ،عبدالغفور اور عبدالرؤف کو مکان کی تعمیر کے لئے امدادی چیک دیا ،آتشزدگی سے متاثہ خاندان بے یارومددگار اور مشکل حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور تھا ،متاثرین کے ساتھ حکومت ،انتظامیہ اور کسی بھی ادارے نے کوئی تعاون نہیں کیا جس کی وجہ سے متاثرین کسمپرسی کا شکار تھے ثمر فاؤنڈیشن کی جانب سے مالی تعاون پر متاثرین نے دعائیں دیں اور چیئرمین ثمر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر چیئرمین ثمر فاؤنڈیشن ثمر سراج چوہدری نے کہا کہ ثمر فاؤنڈیشن ہر غریب اور مستحق کا اپنا دارہ اور ان کا گھر ہے متاثرین کو چھت فراہم کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں جہاں کہیں بھی ثمر فاؤنڈیشن کی ضرورت ہو گی وہاں پہنچیں گے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے متاثرین کے ساتھ حکومت کی جانب سے تعاون اور انہیں امداد فراہم نہ کرنا افسوس ناک پہلو ہے حکمران اپنی ذمہ داریوں سے منہ موڑنے کے بجائے مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں ثمر فاؤنڈیشن اپنے مشن کو جاری رکھے گی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -