سیاست میں ایک ہی شکاری ،اس کا نام آصف زرداری ، ناصر حسین شاہ

سیاست میں ایک ہی شکاری ،اس کا نام آصف زرداری ، ناصر حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے دورہ کراچی میں ان کی جانب سے دیے گئے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ شکاری ٹوپی پہننے سے کوئی شکاری نہیں بنتا ہے۔سیاست میں ایک ہی کامیاب شکاری ہے جس کا نام آصف زرداری ہے۔ نیب زدہ وزیروں کو ساتھ لیکر گھومنے والوں کا مستقبل جیل میں ہے ۔مہنگی ترین بسیں چلانے والے لاہور کو پانی اور اسپتال نہ دے سکے۔ پہلے سندھ کو اسکے حصے کا بجٹ اور پانی دیں پھر سندھ میں سیاست کریں ۔سندھ کی لوڈ شیڈنگ پر شہباز شریف کا پنکھا کہاں گیا؟شوباز شریف ایکٹنگ سے زیادہ عوام کی خدمت پرتوجہ دیتے تو یہ دن دیکھنے نہ پڑتے ۔گرین لائن منصوبہ شہباز شریف کا منہ چڑا رہا ہے ۔ پانچ سال میں کراچی کو ایک منصوبہ دیا وہ بھی نامکمل ہے۔ چیف جسٹس پنجاب کے کسی اسپتال کا دورہ کرلیں تو بھائیوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں ۔سندھ نے نہ پہلے ن لیگ کو لفٹ کرائی نہ اب ووٹ دینگے۔
ناصر شاہ