کلرکہارشہرکی سڑک کیلئے پانچ کروڑ کے فنڈزجاری ہوگئے،ظفراعوان

کلرکہارشہرکی سڑک کیلئے پانچ کروڑ کے فنڈزجاری ہوگئے،ظفراعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل ڈلوال ظفرا عوان وعولہ نے اتوار کے روز بتایا کہ صوبائی وزیر تعمیرات ملک تنویر اسلم سیتھی نے کلر کہار شہر کی سڑک کیلئے پانچ کروڑ15لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر کے تفریحی مقام کلر کہار کو ایک نئی شکل دیدی ہے۔ حالانکہ کلر کہار صوبائی وزیر کا حلقہ انتخاب نہیں ہے اور اس کلر کہار شہر کی سڑک کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات سے دوچار تھے اور خصوصی طور پر بارش کے موسم میں یہاں سے گزرنا مشکل ہو جاتا تھا۔ وہ اپنے دفتر میں اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ ظفر اعوان وعولہ نے کہا کہ ملک تنویر اسلم کا کمال یہ ہے کہ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب سے باہر نکل کر بھون بائی پاس، سیتھی آڈیٹوریم گورنمنٹ کالج چکوال،ڈیجیٹل لائبریری چکوال پریس کلب کے علاوہ کئی اور دیگر منصوبے منظور کرائے ہیں جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے شک ملک تنویر اسلم شہنشاہ تعمیرات ہیں اور انہوں نے گزشتہ سالوں میں ضلع چکوال کی تعمیر و ترقی میں جو خصوصی دلچسپی لی ہے انہیں ضلع چکوال کے عوام کی ہر وقت دعائیں ملتی رہیں گی۔