ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،طارق بشیر چیمہ

ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،طارق بشیر چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہیڈراجکاں(نامہ نگار) ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ان سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے، احتساب (بقیہ نمبر6صفحہ6پر )
سب کا اور بلا امتیاز ہونا چاہیے،آج عدلیہ کرپشن کے خلاف جہاد کر رہی ہے،لیگی حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکی،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کی گڈ گورننس کا پردہ بھی چاک ہورہاہے ، اقتدار کے نشہ میں دھت حکمران ملک وقوم کا نقصان کر رہے ہیں،شریف برادران نے ملک کو بحرانوں کا شکار کردیا ہے،حکمران عوام کے ووٹ کے تقدس کے جھوٹے نعرے لگا رہے ہیں ، تاریخ کی بدترین دھاندلی کرنے والے میاں برادران کا مقدر اڈیالہ جیل ہے،نااہل مشیروں نے انہیں اس انجام تک پہنچایا ہے، مسلم لیگ (ق) آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ق) کے مرکزی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی چودھری طارق بشیر چیمہ نے گزشتہ روز 33ڈی این بی میں ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل کے بہنوئی بشیر احمد کی فاتحہ خوانی کے بعد مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا ،چیئرمین حاجی فلک شیر،چودھری محمد علی،چودھری کاشف گورائیہ،چودھری شفیق سدھو، چودھری مزمل چیمہ،حاجی بشیر کمبوہ، امجد باجوہ،محمد وسیم چودھری، ندیم اسلم چانڈیوچودھری ظفراقبال، چودھری مشتاق الہی،میاں ثاقب سرور،چودھری ارشد بھولا،دلشاد سدھو بھی ان کے ہمراہ تھے ۔