خیبرپختونخوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کیخلاف کرپشن تحقیقات

خیبرپختونخوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کیخلاف کرپشن تحقیقات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں۔پشاور میں نیب ریجنل بورڈ کا اجلاس (بقیہ نمبر8صفحہ6پر )

ہوا جس میں مختلف محکموں کے حکام کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ نیب نے اجلاس میں خیبرپختونخوا ٹورازم کارپوریشن کے ملازمین کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ نیب نے مزید بتایا ڈی ای او زنا نہ ڈی آئی خان کیخلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔ادھر ٹی ایم اے نوشہرہ کے ایڈمنسٹر یٹو آفیسر کیخلاف بھی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں تحقیقات کی جائیں گی۔ سینئر آڈیٹر، اکاؤنٹس آفیسر شانگلہ کیخلا ف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -