کراچی کی کرسی کراچی والوں کے ہاتھ میں ہونی چاہیے،فاروق ستار

کراچی کی کرسی کراچی والوں کے ہاتھ میں ہونی چاہیے،فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(صباح نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کی کرسی کراچی والوں کے ہاتھ میں ہونی چاہیے۔کراچی پریس کلب کے باہر لوڈشیڈنگ کے(بقیہ نمبر9صفحہ6پر )
خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ بجلی نہیں ہوگی تو پانی کی قلت بھی ہوگی۔فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی بجلی اور پانی کا کنٹرول شہریوں کے ہاتھوں میں دیا جائے۔خیال رہے کہ شہر قائد میں بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ نے گرمی سے بے حال شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان تنازع اور سندھ و وفاقی حکومت کی بیان بازیوں نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے کو مزید الجھا دیا ہے اور اسی کے ساتھ شہریوں کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ بندش پر سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہیترجمان ایم کیو ایم پی آئی بی کے مطابق فاروق ستار نے ایم کیو ایم بہادر آباد کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کو بھی فون کیا اور انہیں پانی و بجلی کے مسئلے پر احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام ایشوز بالائے طاق رکھ کرمشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔اس سے قبل جماعت اسلامی اور پاک سرزمین پارٹی نے بھی بجلی کی بندش کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی دو روزہ دورے پر کراچی آئے ہوئے ہیں اور انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی اپیل کررکھی ہے اور کہا ہے کہ رمضان المبارک میں زیرو لوڈ شیڈنگ کو یقینی بنایا جائے۔سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں بھی بجلی کی اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں بعض علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے تک بجلی غائب رہنے لگی ہے جب کہ حیسکو چیف نے دعوی کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بجلی وافر مقدار میں ہوگی۔
فاروق ستار