او آئی سی بھارتی مظالم کیخلاف ٹھوس حکمت عملی اختیار کرے،عبدالرحمن جامی

او آئی سی بھارتی مظالم کیخلاف ٹھوس حکمت عملی اختیار کرے،عبدالرحمن جامی

  

بٹہ کوٹ(نمائندہ پاکستان) زمینی’’ فرعونوں‘‘ نے پوری دنیا میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے،انسانیت سوز مظالم پر اقوام عالم کی خا موشی قابل مذمت اقدام ہے ، کشمیر ی مسلمانوں پر بھارتی افواج کی بیہمانہ کاروائیوں نے انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے،معصوم بچیوں کے جنسی استحصال پر اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لینا ہوگا، بھارت سے سفارتی، تجارتی تعلقات پر نظر ثا نی کرنا ہو گی، او آئی سی بھارتی مظالم(بقیہ نمبر28صفحہ6پر )

کے خلاف ٹھوس حکمت عملی اختیا ر کرے، ان خیالا ت کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے سوبائی سیکرٹری اطلاعا ت مولانا حکیم عبدالرحمن جامی نے گزشتہ روز اپنی رہائشگا پر کارکنوں کے اجتما ع سے خطا ب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سوچے سمجھے منصو بے کے تحت پوری دنیا میں مسلمانوں کی اجتماعی نسل کشی کی جارہی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -