سیاسی جماعتیں ملکی بقا و سلامتی کیلئے مثبت سوچ کا مظاہرہ کریں،پیر پگاڑہ
صادق آباد(نامہ نگار)موجودہ ملکی بحرانوں کے خاتمہ کیلئے تمام سیاسی و جمہوری طاقتوں کو ملکر اپنا موثر کردارادا کرنے کی ضرورت ہے‘ ملک بھر میں تمام سیاسی جماعتیں آئندہ الیکشن میں آپس میں تناؤ پید اکرنے کی بجائے ملک کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کی بقاء ‘ سلامتی اور ملک کو ترقی و(بقیہ نمبر36صفحہ6پر )
خوشحالی کی جانب رواں دواں رکھنے کیلئے مثبت سوچ اور بہتر حکمت عملی کا مظاہرہ کریں ۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان مسلم لیگ فنگشنل پیر صبغت اﷲ راشدی پیر صاحب پگاڑا نے کنگری ہاؤس کراچی میں ملاقا ت کرنیوالے پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما سردار اختر سعید خان دھکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیر صاحب پگاڑا نے کہاکہ ملک کے 20کروڑ عوام کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ جمہوری نظام کی بہتری اور اداروں کی مضبوطی کے لیے یہ تمام سیاسی جماعتوں کا ملی و قومی فریضہ ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر خطہ میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں ‘ انھوں نے کہاکہ انکے آباؤ اجداد کے دھکڑ خاندان کیساتھ دیرینہ تعلقات قائم ہیں جو ہمیشہ قائم رہیں گے۔