مغل شہزادوں کی حکومت میں عوام کو کبھی انصاف نہیں ملے گا،ڈاکٹر وسیم

مغل شہزادوں کی حکومت میں عوام کو کبھی انصاف نہیں ملے گا،ڈاکٹر وسیم

  

بہاول پور ( سٹی رپورٹر،بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے ہر پارٹی کی اپنی اپنی تجویزہے۔ جماعت اسلامی نے بھی نام دیا لیکن اہم ترین ضرورت یہ ہے کہ نگران وزیراعظم غیر جانبدار ہونا چاہیے اور اس سلسلہ میں(بقیہ نمبر39صفحہ6پر )

تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے۔ کرپشن کے خاتمہ کے لیے آئندہ انتخابات میں سیاسی جماعتیں کرپٹ آدمی کو ٹکٹ نہ دیں۔ سب جانتے ہیں کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ ملک میں اسلامی قیادت سے خوفزدہ ہے اور کرپٹ قیادت ہی اس کے اشاروں پر ناچ سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی افراد کی بجائے نظام کی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے جبکہ نظام کی تبدیلی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاست پر مسلط لینڈ، ڈر گ اور شوگر مافیا ہے جو ہر قیمت پر اقتدار کو اپنی مٹھی میں رکھنا چاہتاہے۔ یہ ٹولہ سیاست اور جمہوریت کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مغل شہزادوں کی حکومت میں عوام کو کبھی بھی انصاف نہیں ملے گا۔ تعلیم، علاج، روزگار اور امن وامان کے لیے اقتدار پر مسلط کرپٹ ٹولے سے نجات ضروری ہے۔

ڈاکٹر وسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -