شجاع آباد،غیرت کے نام پر زمیندار کا لڑکے پر تشدد،ٹانگیں توڑ دیں
شجاع آباد،ملتان(نمائندہ خصوصی،کرائم رپورٹر)شجاع آباد کے نواحی علاقہ موضع رسول پور میں زمیندار نے غیرت کے نام پر اپنے بھانے میں لے جاکر نوجوان پر تشدد ٹانگیں توڑ دیں (بقیہ نمبر10صفحہ6پر )
تشدد کے دوران گندگی بھی پلائی گئی،گندگی پلانے کی زمیندار کے نوکر ویڈیو بھی بناتے رہے علاقہ کے وڈیرے رانا سراج نے راضی نامہ کرادیا،مقامی زمیندار غفار کو شبہ تھا کہ اللہ دتہ کا اسکی بیٹی سے ناجائز تعلقات ہیں۔ناجائز تعلقات کے شبہ میں زمیندار غفار نے ملازموں کو اللہ دتہ نوجوان کے گھر بھیج کر اٹھوا لیا اور رسیوں سے باندھ کر بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا حالت غیر ہونے پر زمیندار نے اللہ دتہ نوجوان کو سڑک کے کنارے پھینک دیا راہگیروں نے اللہ دتہ کے گھروالوں کو اطلاع دی ورثا موقع پر پہنچ کر اللہ دتہ کو الٹایا اور زمیندار سراج کی پنچائیت رکھ لی جس میں راضی نامہ ہوگیا اور اللہ دتہ کو زخمی حالت میں لودھراں کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور بعدازاں کوٹلی ہسپتال منتقل کردیا گیا،تشدد کی فوٹیج ملنے پر پولیس حرکت میں آگئی پولیس نے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔