بداخلاقی کیس،جاگیردار کے غنڈوں کا تھانے کی چاردیواری میں صحافیوں پر حملہ،کیمرے موبائل فون چھین لئے
شجاع آباد (نامہ نگار )جاگیر دار ونی کیس میں جاگیر دار کے غنڈوں اور (بقیہ نمبر12صفحہ6پر )
عزیز و اقارب کا تھانہ صدر کی چار دیواری میں صحافیوں پر قاتلانہ حملہ صحافیوں سے کیمرے اور موبائل فون چھین لیے تھانہ صدر میدان جنگ بن گیا جسٹس اور وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ جاگیر دار ونی کیس میں ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تو مرکزی ملزمان کونواب منان خان خاکوانی نواب کبیر خان خاکوانی پر تھانہ راجہ رام پولیس نے کمال مہربانی کرتے ہوئے انہیں ہتھکڑیاں لگائے بغیر پیش کیا گیا جب کہ دیگر ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیامیڈیا کی نشاندہی پر جاگیر داروں کو ہتھکڑایاں لگا دی گئیں ۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ونی کیس کے مرکزی ملزم نواب منان خان خاکوانی سمیت سات ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس تھانہ راجہ رام کے حوالے کر دیا گیا آج ملزمان کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا اس کیس کی بابت ایس پی محمد عارف دو ڈی ایس پی تحقیقات کے لیے تھانہ صدر آئے انکوائری کی رپورٹننگ کے لیے جب صحافی تھانہ صدر پہنچے تو نواب فہیم خان خاکوانی ان کے غنڈوں نے صحافیوں پر حملہ کر دیاکیمرے موبائل فون چھین لیے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،صحافیوں نے تھانہ صدر کے باہر نواب فہیم خان خاکوانی اور غنڈہ عناصر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لے کر صحافیوں پر حملے کرنے والے جاگیر دار اور غندہ عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔