ملازمہ بداخلاقی کیس ،مزید حقا ئق سامنے آگئے،آج راضی نامہ متوقع

ملازمہ بداخلاقی کیس ،مزید حقا ئق سامنے آگئے،آج راضی نامہ متوقع

  

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)روز نامہ پاکستان کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہو ا ہے کہ جاگیر داروں منان خاکوانی، کبیر خان خاکوانی کو سازش کے تحت کسی مخالف کے کہنے منان خاکوانی سے راضی نامہ کے پیسے بٹورنے کیلئے مریم اور عارف کو تیار کیا گیا ملازمہ حمیرا منان خان خاکوانی کے گھر(بقیہ نمبر13صفحہ6پر )

میں کام کرتی تھی جس سے اس کے اپنے کزن عارف سے ناجائز تعلقات استوار ہو گئے حمیرا کے حاملہ ہونے کا علم ہونے پر منان خاکوانی نے برادری کے روبرو حمیرا کا نکاح عارف سے پڑھاوا دیا اورونی میں فاطمہ کا نکاح انیس سے کرا دیا گیا ڈیرھ ماہ گزرنے کے بعد منان خاکوانی کے مخالف نے مریم مائی کو الٹی پٹی پڑھائی کہ منان خاکوانی کو اس کیس میں الجھاؤ پھر راضی نامہ کے بھاری بھرکم رقم مل جائے گی،میڈیا میں خبروں کی اشاعت پر تھانہ راجہ رام پولیس نے منان خاکوانی ، کبیر خاکوانی ،نکاح خواں اسلام ، عارف، انیس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا جب مریم مائی کو علم ہو ا کہ معاملہ تو الٹ ہو گیا کہ اس کیس میں میرا بیٹا عارف بھی مقدمہ میں گرفتار ہو گیا ہے اب مریم مائی راضی نامہ کیلئے تیار ہو گئی ہے جس کی وجہ آج راضی نامہ متوقع ہے ۔دریں اثناء ملازمہ بد اخلاقی کیس تھانہ راجہ رام پولیس نے جاگیر داروں منان خان خاکوانی ، کبیر خان خاکوانی ، دولہا عارف، ونی دولہا انیس ، نکاح خواں اسلام علاقہ مجسٹریٹ پیش ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے آج پھر ملزمان علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوں گے تفتیش تھانہ صدر عمر درازخان کے سپرد جاگیر داروں سے حقائق جاننے کیلئے تفتیش جاری جاگیر دار ملزمان کی تھانہ صدر میں انکوائری کیلئے خاکوانی خاندان کی قیمتی گاڑیوں کے ساتھ تھانہ آمد آج راضی نامہ متوقع ہے کیونکہ متاثرہ مریم کا بیٹاعارف اور اس کا رشتہ دار بھی ایف آئی میں نامزد ہے جس کی وجہ سے مریم مائی راضی نامہ پر مجبور ہے مگر تا حال نہ تو حمل کی وضاحت ہو سکی ہے کہ حمل کس کا ہے ؟

مزید :

ملتان صفحہ آخر -