پہلی بار پاکستان میں کرپٹ لوگوں کا احتساب ہو رہا ہے،شاہ محمود
لاہور(اے این این ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کرپٹ (بقیہ نمبر37صفحہ6پر )
حکمرانوں اور بیوروکریسی کا احتساب ہو ا ہو، یہ سب نئے پاکستان کی نوید ہے،بیرونی قرضوں نے ملکی ترقی کو جکڑ رکھا ہے،جلد ہی قوم کے اربوں روپے لوٹنے والے پابند سلاسل ہوں گے ،اب مک مکا ؤکی سیاست کا خاتمہ ہو جائیگا، آئندہ انتخابات میں سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی کامقابلہ نہیں کرسکیں گی۔اپنے انٹر ویو میں انہوں نے مزیدکہا کہ سب سے بڑا مسئلہ اداروں میں کرپٹ سربراہوں کی تقرری کاہے، اگر ہمارے ادارے میرٹ پرکام کر رہے ہوتے تو یہ آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی، یہ ملک اس وقت ترقی کرے گا جب بڑے چور جیلوں میں ہوں اور انصاف سب کیلئے برابر ہو، اب وہ زمانہ گزر گیا کہ چھوٹے چور جیلوں اور بڑے چور ایوانوں میں ہونگے۔ شریف خاندان گزشتہ 30سالوں سے برسر اقتدار ہے لیکن ان کے اقتدار کا مقصد صرف پیسے بنانا ہے،ملک وقوم کی انہیں کوئی فکر نہیں،پاکستان کا لوٹا گیا پیسہ واپس لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔باریاں لینے والے حکمران ہوش کے ناخن لیں اب عوام سمجھدار ہو گئی ہے آئندہ انتخابات میں انکا صفایا ہو جائیگا۔ عمران خاں کی قیادت میں جلد پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا اور ہم بھی ایران کی طرح امریکا کو دو ٹوک جواب دیں گے، عمران خان ملک سے کرپشن ،لاقانونیت کاخاتمہ کر کے پاکستان کو ایک مثالی ملک بنانے کی جدو جہد کر رہے ہیں۔