تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،میر شکیل تیسری بار طلب کیے جانے پر سپریم کورٹ میں پیش

تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،میر شکیل تیسری بار طلب کیے جانے پر سپریم کورٹ میں ...
تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،میر شکیل تیسری بار طلب کیے جانے پر سپریم کورٹ میں پیش

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس میں جنگ میڈیا گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ میر شکیل عدالت کی جانب سے تیسری بار طلب کیے جانے پر پیش ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نشریاتی ادارے جیو اور جنگ کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت کی طلبی پر ادارے کے مالک میر شکیل الرحمٰن سپریم کورٹ پہنچ گئے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں جیو کے سینیئر اینکر حامد میر نے شکایت کی تھی کہ انہیں 3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی جس کے بعد چیف جسٹس نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمٰن کو طلب کرلیا تھا۔تاہم میر شکیل کی عدم حاضری کی وجہ سے 3 بار سماعت کو ملتوی کیا جاچکا ہے۔

گزشتہ سماعت پر میر شکیل کے بیٹے میر ابراہیم عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ یہ جیو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں ان کو نہیں جانتا۔

عدالت میں موجود نمائندہ جیو ٹی وی نے بتایا تھا کہ میر شکیل بیمار ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میر شکیل بیمار ہیں تو انہیں اسٹریچر پر لائیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -