لاہور ہائیکورٹ :3 صوبے بنانے کیلئے ریفرنڈم کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ :3 صوبے بنانے کیلئے ریفرنڈم کی درخواست قابل سماعت ہونے پر ...
لاہور ہائیکورٹ :3 صوبے بنانے کیلئے ریفرنڈم کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے 3 صوبے بنانے کیلئے ریفرنڈم کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب میں 3 صوبے بنانے کیلئے ریفرنڈم کی درخواست کی سماعت کی ۔درخواست میں وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن کوفریق بنایاگیاہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا ہے کہ بہاولپور،ملتان اورراولپنڈی صوبہ بنانے کیلئے ریفرنڈم کرایاجائے۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظرمیں اس قسم کاحکم نہیں دے سکتے،عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔