ڈھاکا پریمیئر لیگ،بس کو روک کر تلاشی لی گئی تو خاتون کرکٹر سے ایسی چیز برآمد کہ ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہوگیا، بنگالی کرکٹرکو فوری گرفتار کرلیا گیا کیونکہ۔۔۔

ڈھاکا پریمیئر لیگ،بس کو روک کر تلاشی لی گئی تو خاتون کرکٹر سے ایسی چیز برآمد ...
ڈھاکا پریمیئر لیگ،بس کو روک کر تلاشی لی گئی تو خاتون کرکٹر سے ایسی چیز برآمد کہ ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہوگیا، بنگالی کرکٹرکو فوری گرفتار کرلیا گیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چٹاگانگ(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں ایک خاتون کرکٹر کو 14 ہزار منشیات کی گولیاں رکھنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ڈھاکا پریمیئر لیگ میں فرسٹ گریڈ کرکٹ کھیلنے والی نذرین خان مکتہ میچ کے بعد واپس آرہی تھیں کہ پولیس نے بس میں ان کی تلاشی لی جس کے دوران ان کے پاس سے 14 ہزار میتھ کی گولیاں برآمد ہوئیں۔

مقامی پولیس چیف پرونوب چوہدری کے مطابق نذرین پر منشیات کی سمگلنگ کا مقدمہ چلایا جائے گا اور اس جرم کی سزا انہیں عمر قید بھی دی جاسکتی ہے۔رواں ماہ حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اگست سے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی حکومت منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے میتھ کی گولیاں اسمگل کرنے پر سزائے موت مقرر کرنے پر غور کررہی ہے۔

مزید :

کھیل -