2018رمضان المبارک کا پہلا روزہ 17مئی کو ہونے کا امکان ہے: ماہر فلکیات

2018رمضان المبارک کا پہلا روزہ 17مئی کو ہونے کا امکان ہے: ماہر فلکیات
2018رمضان المبارک کا پہلا روزہ 17مئی کو ہونے کا امکان ہے: ماہر فلکیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ کویت میں رمضان المبارک کا مہینہ بروز جمعہ 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
کویت نیوز ایجنسی کے مطابق ما ہر فلکیات ایڈل سعودون نے کہاکہ رمضان کے مہینے کا چاند کویت میں واضح نہ ہونے کی وجہ سے صرف ٹیلی سکوپ کے ذریعے ہی دیکھا جا سکے گا جبکہ مغربی عرب میں رمضان کا چاند واضح طور پر نمودار ہو گا جسے وہاں کے رہائشی آسانی سے دیکھ سکیں گے۔
مسلمان رمضان المبارک میں فجر کی اذان سے قبل روزہ رکھتے اور غروب ہونے پر افطار کرتے ہیں ۔روزہ رکھنے کی وجہ سے بڑی آنت اور معدے میں سے زہر اور تیزابیت کا خاتمہ ہوتا ہے اور انسانی جسم دوبارہ تروتازہ ہو جاتا ہے۔اسکے علاوہ روزہ انسانی جسم میں قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -