کسی کی جان خطرے میں نہیں ڈال سکتے ،چیف جسٹس کا نواز شریف کی سیکیورٹی بحال کرنے کا حکم

کسی کی جان خطرے میں نہیں ڈال سکتے ،چیف جسٹس کا نواز شریف کی سیکیورٹی بحال ...
کسی کی جان خطرے میں نہیں ڈال سکتے ،چیف جسٹس کا نواز شریف کی سیکیورٹی بحال کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نوازشریف کی سیکیورٹی بحال کرنےکاحکم دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ ہم کسی کی جان کوخطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے، قانون کے تحت جو سیکیورٹی بنتی ہے وہ نوازشریف کو دی جائے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں غیر متعلقہ افراد کو سیکیورٹی دینے کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نوازشریف کی سیکیورٹی بحال کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ نواز شریف کی بطورسابق وزیراعظم جوسیکیورٹی ہے دی جائے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم کسی کی جان کوخطرے میں نہیں ڈالناچاہتے، قانون کے تحت جو سیکیورٹی بنتی ہے وہ نوازشریف کودی جائے، یہ پولیس نے دیکھناہے کونسے افرادکوسیکیورٹی درکارہے، سیکیورٹی سب کی مناسب ہونی چاہیے۔
جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نے نہیں کہاسب کی سیکیورٹی واپس لے لیں،پولیس رپورٹ دے کس کوکتنی سیکیورٹی درکارہے۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں چیف جسٹس کے سیکیورٹی سے متعلق احکامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مائی لارڈ! دہشت گردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے اور اس پر کاری ضرب لگانے والے وزیر اعظم کی سیکیورٹی چھین لو،خدانخواستہ ا±سے کچھ ہوا تو ذمہ دار صرف آپ ہوں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -