شادی کی تقریب میں مجرا 3 رقاصاﺅں سمیت 8 تماش بین گرفتار

شادی کی تقریب میں مجرا 3 رقاصاﺅں سمیت 8 تماش بین گرفتار
شادی کی تقریب میں مجرا 3 رقاصاﺅں سمیت 8 تماش بین گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ویب ڈیسک) شادی کی تقریب میں مجرا‘ فحش گانوں پررقص وسرور کی محفل پرپولیس کاچھاپہ‘ تین رقاصاﺅں سمیت 8تماش بین گرفتار کرلیا‘ 7نامز دملزمان سمیت 20 کے قریب نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونورشاہ پولیس کو اطلاع ملی کہ 61/4-R میں محمد عمران کی شادی کی تقریب ہے وہاں پر تین نامور رقاصائیں مجرا کررہی ہیں، تماش بین بوس و کنار کرتے داد عیش دے رہے ہیں جس پرپولیس ٹیم نے لیڈی پولیس سمیت چھاپہ مارا اور ناچنے والی تین رقاصاﺅں ناصرہ ‘ لاڈو اور پھول اور انکے تماش بین قربان‘ فقیر محمد‘ عرفان‘ راشد اور محمد وقاص کو بوس وکنار کرتے گرفتارکرلیا۔

15/20 نامعلوم ملزمان اور محمدعباس‘ محمد عمران‘ فقیر حسین‘ نوید‘ محمدرمضان اور رانا ناجا فرار ہوگئے۔ دوران تلاش گرفتار ملزمان سے ہزاروں روپے نقدی اورموبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔