فیس بک پر تنقید، ایم پی اے کے بھائی کا ساتھیوں سمیت دھاوا، فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا، اہلخانہ پر بھی تشدد

فیس بک پر تنقید، ایم پی اے کے بھائی کا ساتھیوں سمیت دھاوا، فائرنگ کرکے شہری ...
فیس بک پر تنقید، ایم پی اے کے بھائی کا ساتھیوں سمیت دھاوا، فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا، اہلخانہ پر بھی تشدد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

حافظ آباد (ویب ڈیسک) فیس بک پر ایم پی اے پر تنقید کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کے بھائی نے مسلح ساتھیوں سمیت ایک گھر دھاوا بول کر شہری کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا جبکہ دیگر اہل خانہ کو بھی زدوکوب کیا گیا جس پر پولیس جلالپور بھٹیاں نے لیگی ایم پی اے اسد اللہ آرائیں کے بھائی عبید اللہ سمیت 16ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق حافظ علی رضا مدنی نے اپنے علاقہ میں نکاسی آب کے ناقص انتظام پر لیگی ایم پی اے اسد آرائیں پر تنقید کی تو ایم پی اے کے بھائی عبیداللہ نے اپنے مسلح محافظوں کے ہمراہ حافظ علی رضا مدنی کے گھر چادرچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دھاوا بول دیا۔ اس دوران ملزمان نے وہاں فائرنگ کرکے حافظ علی رضا کے بھائی ذیشان اشرف کو شدید زخمی کردیا اور بعدازاں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس نے حافظ علی رضا کی مدعیت میں ایم پی اے اسد اللہ ارائیں کے بھائی عبیداللہ، شیری، حافظ گلزار، شاہد علی، رحمت اللہ عمران سمیت16ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /حافظ آباد