نوازشریف کے ملک واپس آنے پر مخالفین کی توقعات پوری نہیں ہوتی،مریم اورنگزیب

نوازشریف کے ملک واپس آنے پر مخالفین کی توقعات پوری نہیں ہوتی،مریم اورنگزیب
نوازشریف کے ملک واپس آنے پر مخالفین کی توقعات پوری نہیں ہوتی،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف ملک سے باہرجاتے ہیں تومخالفین خوش ہوتے ہیں، لیکن نوازشریف کے واپس آنے سے مخالفین کی توقعات پوری نہیں ہوتی۔

احتساب عدالت کے باہر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واجدضیا نے نوازشریف پرجتنے الزامات لگائے انہیں جھوٹاثابت کیا،نوازشریف ملک سے باہرجاتے ہیں تومخالفین خوش ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کو لگتا ہے میاں صاحب شایداب واپس نہیں آئیں گے، نوازشریف کے واپس آنے سے مخالفین کی توقعات پوری نہیں ہوتیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاڈلہ جس نے پی ٹی وی پارلیمنٹ پرحملہ کیااسے استثنیٰ مل جاتاہے، جس کی کرپشن دنیامیں مشہورہے اس کاریکارڈنیب سے غائب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کوبیماراہلیہ کی عیادت کیلئے بھی استثنیٰ نہیں ملتا، استثنیٰ نہ ملنابنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں توکیاہے ، نوازشریف بیماراہلیہ اورمریم نوازبیماروالدہ کوچھوڑکرپیشی کیلئے آئے، مخالفین جوخوداستثنیٰ کے پیچھے چھپتے ہیں سیاست نہیں کرسکتے۔

مزید :

قومی -