قائم مقام امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات

قائم مقام امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں ، سیکرٹری خارجہ ...
قائم مقام امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارلحکومت میں امریکی سفارتکار کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کے چند دن بعد ہی قائم مقام امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکا کی قائم مقام وزیر خارجہ نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوزکے مطابق امریکی وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کے درمیان ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

یادرہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں سفارتی اہلکار نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی بھگائی جس کی زد میں آکر ایک موٹرسائیکل سوار شہری جاں ؓبحق ہوگیا تھاجبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی اطلاعات پر پاکستانی حکام نے اعلان کیاتھا کہ جیسے کو تیسا کے اصول پر وہ بھی جواب میں امریکی سفارتکار وں کی نقل وحرکت محدود کرسکتے ہیں۔