میرے اوپر اللہ اور عمران خان ہے،کوئی اور آرڈر دے ہی نہیں سکتا، پرویز خٹک کا سراج الحق کے بیان پر ردعمل

میرے اوپر اللہ اور عمران خان ہے،کوئی اور آرڈر دے ہی نہیں سکتا، پرویز خٹک کا ...
میرے اوپر اللہ اور عمران خان ہے،کوئی اور آرڈر دے ہی نہیں سکتا، پرویز خٹک کا سراج الحق کے بیان پر ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت پہنچ گئے۔
انسداددہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ میرے اوپراللہ اورعمران خان ہے،کوئی اورآرڈردے ہی نہیں سکتا۔
وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہناتھا کہ الزام لگانے والے لگاتے رہیں،میں نے کسی کوپیسے دیے نہ آفر کی،ہم نے جولوگ نکالے ہیں وہ سب قرآن اٹھاتے ہیں۔پرویزخٹک کا کہناتھا کہ اگرسب قرآن اٹھاتے ہیں توپھرووٹ کہاں سے آیا؟۔

یادرہے کہ سراج الحق نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے پرویز خٹک کی طرف سے انہیں مقتدر حلقوں کا پیغام پہنچایا گیا تھا کہ سینیٹ چیئرمین کیلئے بلوچستان سے امیدوار کو ووٹ دینا ہے تاہم اس وقت تک امیدوار کا نام فائنل نہیں ہوا تھا ۔