فاضل پور: پسند کی شادی کرنے پر لڑکے کی ناک کاٹ دی

فاضل پور: پسند کی شادی کرنے پر لڑکے کی ناک کاٹ دی
فاضل پور: پسند کی شادی کرنے پر لڑکے کی ناک کاٹ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور(ویب ڈیسک) پسند کی شادی کرنے پر لڑکے کی ناک کاٹ دی گئی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق لیاقت پور ضلع رحیم یار خان کے تنویر نے قصبہ شکار پور کی رہائشی اپنی رشتہ دار کنیز سے پسند کی شادی کی تھی اور کراچی میں رہائش پذیر تھا۔ گزشتہ دنوں لڑکی کے بہنوئی اور دیگر رشتہ داروں نے صلح کا بہانہ بنا کر انہیں شکار پور لے آئے، لڑکی کے بھائیوں سعید، مختیار، عرفان اقوام ارائیں نے اپنے دیگر رشتہ دار ساتھیوں کے ہمراہ مل کر تیز دھار آلے سے اپنے بہنوئی تنویر کی ناک کاٹ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص دو بچوں کا باپ ہے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر راجن پور نے موقع پر پہنچ کر تنویر کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال راجن پور میں منتقل کردیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔