سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا اضافی سکیورٹی واپس کرنے سے انکار

سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا اضافی سکیورٹی واپس کرنے سے انکار
سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا اضافی سکیورٹی واپس کرنے سے انکار

  

لاہور(ویب ڈیسک) سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے لاہور پولیس کو اضافی سیکیورٹی واپس دینے سے انکار کر دیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے تمام آئی جیز کو احکامات دیئے تھے کہ وی وی آئی پیز کو دی گئی سیکیورٹی واپس لی جائے۔ جس پر لاہور کے 441 وی وی آئی پیز سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔

روزنامہ خبریں کے مطابق  سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کو دی جانے والی ڈسٹرکٹ لاہور کی سیکیورٹی کو بھی واپس بلا لیا گیا۔ لیکن مشتاق سکھیرا نے اضافی سیکیورٹی واپس دینے سے انکار کر دیا اور اپنے ساتھ سیکیورٹی کو ضروری قرار دیا۔ لاہور پولیس کے مطابق مشتاق سکھیرا کے ساتھ ایک سکواڈ اور ایلیٹ فورس کی نفری بھی موجود ہے جس کو واپس بلوایا گیا تھا، مگر انہوں نے سیکیورٹی واپس کرنے سے انکار کردیا، اس حوالے سے اعلی حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -