’’ شیطان نے مجھے ایک وظیفہ پڑھنے کا حکم دیااور کہا کہ ۔۔۔‘‘ کنواروں کو نظر آنے والے ایک عام خواب کی وہ تعبیر جو شادی شدہ کبھی نہیں دیکھنا چاہتے 

’’ شیطان نے مجھے ایک وظیفہ پڑھنے کا حکم دیااور کہا کہ ۔۔۔‘‘ کنواروں کو نظر ...
’’ شیطان نے مجھے ایک وظیفہ پڑھنے کا حکم دیااور کہا کہ ۔۔۔‘‘ کنواروں کو نظر آنے والے ایک عام خواب کی وہ تعبیر جو شادی شدہ کبھی نہیں دیکھنا چاہتے 

  

لاہور(نظام الدولہ)میری عمر تیس سال ہے ،ابھی تک کنوارہ ہوں۔مجھے اکثر خواب میں ایک معصوم صورت انسان ملتا ہے جو بعد میں شیطان کی شکل اختیار کرلیتا ہے ۔وہ مجھ سے باتیں کرتا ہے اور کہتا ہے کہ تم یہ وظیفہ پڑھو ۔وہ مجھے کچھ ایسے الفاظ سکھاتا ہے جو میں اکثر جاگتا ہوں تو بھول جاتا ہوں ۔جب میں اسکی بات پر عمل نہیں کرتا تو وہ میرا ہاتھ تھام کر مجھے کسی ایسی جگہ لے جاتا ہے جہاں بے لباس عورتیں ہی عورتیں ہوتی ہیں ۔میں لاحول پڑھتا ہوں تو وہ میرا ہاتھ چھوڑ دیتا ہے ۔مجھے بتائیں ایسے خواب کیوں بار بار آتے ہیں(امتننا ن حیدر ،شکرگڑھ) 

تعبیر۔خواب میں کوئی آیت پڑھنے کی قدرت رکھنا بھی انسان کے روحانی طور پر مضبوط ہونے کی علامت ہے ۔خواب کی رو سے دیکھا جائے تو آپ گمراہی اور فساد کی راہ پر نکل سکتے ہیں لیکن جلد ہی راہ راست پر آجائیں گے ۔آپ شادی کرنا چاہتے ہیں اور خواب کے مطابق رشتے بھی موجود ہیں لیکن آپ کسی وجہ سے شادی کرنے سے گریزاں ہیں جبکہ شادی آپ کی ضرورت ہے ۔ بہت سے کنواروں کو ایسے خواب آتے ہیں جس میں انہیں بہکایا جاتا ہے تو عملی زندگی میں بھی ان سے لرزشیں ہوجاتی ہیں۔ اگر شادی شدہ ایسا خواب دیکھے تو وہ برے انجام سے دوچارہوکر اور خواتین کے ہاتھوں ذلت اٹھاتاہے۔

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -