بچوں سے زیادتی کے واقعات میں خوفناک اضافہ، 2 لڑکوں، ایک لڑکی سے اجتماعی زیادتی
قصور (ویب ڈیسک) ضلع قصور میں پولیس بچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی، معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی آنے کے جائے خوفناک اضافہ ہوگیا، گزشتہ روز پولیس ملازم سمیت دیگر درندہ صفت ملزمان نے دو طالب علم بچوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ شراب کے نشہ میں دھت تین امیر زادوں نے بازار سے گھر کی طرف آنے والی ایک لڑکی کو بھی اغواءکرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈایا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزم پولیس اہلکار سلیم قمر وغیرہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
روزنامہ خبریں کے مطابق اس مقدمہ کے مدعی چوہدری استحار علی نے بتایا کہ وہ کنگن پور کا رہنے والا ہے اور اس کا نوعمر بیٹا (ع) ملاں والا کے قریب ایک کالج میں زیر تعلیم ہے گزشتہ روز چوہدری استحال علی کام کی غرض سے ملاں والا آئے اور اس دوران انہوں نے اپنے بیٹے سے رابطہ کیا تو اس نے اپنے باپ کو بتایا کہ وہ بھی گاﺅں جانے کے لئے تیار ہے جس پر منڈیانوالا کے قریب باپ اپنے بیٹے کا انتظار کرنے لگا تاہم وہ بتائے گئے وقت پر جب والد کے پاس نہ پہنچا تو والد اور اس کے دوست نے بیٹے کی تلاش شروع کی جو خون میں لت پت قریبی کھیتوں میں ملا جسے پولیس اہلکار سلیم قمر وغیرہ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس سے موبائل فون اور نقدی وغیرہ چھینی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم سلیم قمر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس نے (ع) کے ساتھ جنسی درندگے کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
اسی طرح نواحی قصبہ مصطفی آباد میں بھی شیطان صفت دو ملزمان عرفان اور عظمت نے محمد صدیق کے آٹھ سالہ بیٹے (الف) کو سکول سے گھر آتے ہوئے اغواءکرلیا اور ایک کھیل کے میدان میں لیجاکر اسے باری باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان بچے کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ نواحی علاقہ بہڑوال میں بھی تین رئیس زادوں نے ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بتایاگیا ہے کہ بہڑوال کی نوعمر لڑکی (ر) بازار سے واپس گھر کی طرف آرہی تھی کہ ایک ویران جگہ پر تین درندہ صفت مسلح ملزمان توقیر احمد، عمار وغیرہ نے لڑکی کو دبوچ لیا اور اسے اپنے ویران ڈیرہ پر لیجاکر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، لڑکی کی چیخ و پکار سن کر علاقہ کے لوگ موقع پر پہنچے تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس مصروف کارروائی ہے۔