سوئی سدرن ،کے الیکٹرک کا مسئلہ حل کر دیاہے ،وزیر اعظم

سوئی سدرن ،کے الیکٹرک کا مسئلہ حل کر دیاہے ،وزیر اعظم
سوئی سدرن ،کے الیکٹرک کا مسئلہ حل کر دیاہے ،وزیر اعظم

  

کراچی (ڈیل پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کا مسئلہ حل کردیا اور کے الیکٹرک کو مکمل گیس دی جائے گی۔

توانائی معاملے پر اجلاس کے بعد وزیراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے مسائل حل کر دیے ہیں،آج سے سوئی سدرن گیس کے الیکٹرک کو مکمل گیس فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کا مسئلہ 15دن میں حل کریں۔کے الیکٹرک اورواٹربورڈ کامسئلہ ہے،کے الیکٹرک اوروفاق کابھی مسئلہ ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی میں بجلی بھی ہوگی اور پانی بھی ہوگا ۔پانی بجلی سے ہی آتاہے ،کے الیکٹرک کی گیس کی ضرورت پوری کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ واجبات کے تصفیے کیلیے مفتاح اسماعیل کی ذمےداری لگائی ہے۔کے الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔کے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت کے معاملے پر بھی بات ہوئی ہے۔وزیر اعظم نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل انجینیرنہیں ہوں پولیٹیکل انجینیرنگ والوں سے سوال پوچھیں ۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچے جہاں وہ ائیرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر کامرس کالج کے گراو¿نڈ میں اترے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

گورنر ہاو¿س میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ محمد زبیر، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزیر توانائی اویس، سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک کے نمائندوں سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کےمعاملے پر غور کیا گیا جب کہ وزیراعظم کو لوڈ شیڈنگ پر تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ 21 اپریل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کے مسائل پر غور کے لیے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا خصوصی اجلاس پیر 23 اپریل کو کراچی میں طلب کیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -