پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان ہو گیا، سیریز کہاں اور کب کھیلی جائے گی اور کتنے میچ ہوں گے؟ تفصیلات نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا
کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ڈی ایس پی رانا ندیم اقبال کی نوجوان مرد کے ساتھ مبینہ جنسی فعل کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی، سوشل میڈیا پر ایسا ہنگامہ برپا ہوا کہ ہر کوئی شرم سے پانی پانی ہو گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر میں جنوبی افریقہ روانہ ہو گی جہاں 19 سے 20 دسمبر تک ڈومیسٹک ٹیم کیخلاف پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے بعد 26 دسمبر کو سینچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 جنوری سے ہو گا جبکہ دوسرا ون ڈے 22 جنوری، تیسرا ون ڈے 25 جنوری، چوتھا ون ڈے 27 جنوری اور پانچواں ون ڈے میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز یکم فروری 2019سے ہو گا اور تین فروری کو دوسرا ٹی 20 جبکہ چھ فروری کو آخری ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔