بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ : مرادعلی شاہ کے وزیراعظم سے گلے شکوے،شاہد خاقان کی پریس کانفر نس کے دوران ہی اٹھ کر چلے گئے

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ : مرادعلی شاہ کے وزیراعظم سے گلے شکوے،شاہد ...
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ : مرادعلی شاہ کے وزیراعظم سے گلے شکوے،شاہد خاقان کی پریس کانفر نس کے دوران ہی اٹھ کر چلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگادیئے، اوروزیراعظم کی پریس کانفرنس کے دوران ہی گورنر ہاﺅس سے چلے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کراچی میں بجلی بحران کے حل کیلئے کراچی پہنچے ،وزیراعظم نے سوئی سدرن اور کے الیکٹرک کے درمیان تنازع حل کرادیا۔
گورنر ہاﺅس میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے،ان کا کہناتھا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،عابد شیرعلی کارکردگی ٹھیک کرنے کے بجائے عوام کوبرابھلاکہتے ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ سندھ میں وافربجلی ہے لیکن نیشنل گرڈ لینے کو تیارنہیں۔
اسی دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گورنر ہاﺅس میں پریس کانفرنس جاری تھی کہ مراد علی شاہ پریس کانفرنس کے دوران ہی وزیراعلیٰ گورنرہاو¿س سے اٹھ کر چلے گئے۔