نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار چیمہ کا مختلف فنّی تربیتی اداروں کا دورہ،فائنل امتحان کا معائنہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے لاہور کے مختلف فنی تربیتی اداروں کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے اداروں میں وزیرِاعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری فنّی تربیتی کورسسز کے فائنل امتحانات کا معائنہ کیا۔ ذوالفقار چیمہ نے نیوٹیک کی جانب سے مقرر کردہ انڈسٹری کے اسیسرز (ممتہن صاحبان) سے طُلبہ کے معیار ِ تربیت کے بارے میں سوالات کئے۔ امتحانی مراکز پر موجود ممتہن صاحبان نے نوجوانوں کی تربیت اور اُن کے معیارِ تعلیم کو سراہا۔ نیوٹیک کے سربراہ نے کہا کہ فنّی تربیت سے ہزاروں گھروں میں خوشحالی آرہی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ مختلف ٹریڈز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کو بالترتیب ڈویژنل ، صوبائی ، قومی اور بےن الا قوامی سطح کے مقابلہ جات میں حصّہ لینے کا موقع ملے گا اور ہزاروں روپے کے انعامات اور نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔