”میشاءشفیع بلیک میل اور بدنام کرنے میں ماہر ہے اور اس نے مجھے بھی۔۔۔“ علی ظفر پر الزامات کے بعد میشاءشفیع کا سابق منیجر میدان میں آ گیا، ایسا انکشاف کر دیا کہ میشاءشفیع شرم سے منہ چھپاتی پھریں گی

”میشاءشفیع بلیک میل اور بدنام کرنے میں ماہر ہے اور اس نے مجھے بھی۔۔۔“ علی ...
”میشاءشفیع بلیک میل اور بدنام کرنے میں ماہر ہے اور اس نے مجھے بھی۔۔۔“ علی ظفر پر الزامات کے بعد میشاءشفیع کا سابق منیجر میدان میں آ گیا، ایسا انکشاف کر دیا کہ میشاءشفیع شرم سے منہ چھپاتی پھریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکارہ و اداکارہ میشاءشفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کئے تو کئی دیگر لڑکیاں بھی ان کی تائید کرتی نظر آئیں اور پھر ان کے بینڈ کے ممبران نے اپنے بیانات میں میشاءشفیع کی طرف سے بتائے جانے والے واقعات کی نفی کی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ڈی ایس پی رانا ندیم اقبال کی نوجوان مرد کے ساتھ مبینہ جنسی فعل کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی، سوشل میڈیا پر ایسا ہنگامہ برپا ہوا کہ ہر کوئی شرم سے پانی پانی ہو گیا

یہ معاملہ تاحال جاری ہے اور علی ظفر نے عدالت جانے کا اعلان بھی کر رکھا ہے لیکن اب میشاءشفیع کا سابق منیجر فہد رحمان میدان میں آ گیا جس نے ایسے انکشافات کئے ہیں کہ میشاءشفیع منہ چھپاتی پھریں گی۔
سینئر صحافی عمر قریشی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فہد رحمان سے منسوب بیان شیئر کیا ہے جس میں فہد رحمان کا کہنا ہے کہ ”میں میشاءاور علی ظفر کو بہت عرصے سے جانتا ہوں اور اس وقت سے جانتا ہوں جب دونوں کو شہرت بھی نہیں ملی تھی۔ میں نے دو دہائیوں میں انہیں ملنے والی شہرت دیکھی ہے۔
بدقسمتی سے مجھے میشاءشفیع کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔اس کے خوفناک جارحانہ مزاج اور غصے کے علاوہ، ایک موقع پر ، مجھے اس نے ایک شو سے صرف 5 منٹ پہلے بلیک میل کرتے ہوئے میری ایجنسی کو ملنے والی کمیشن سے حصہ دینے کا مطالبہ کیا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں پرفارم نہ کرنے کی دھمکی دی۔
ٹرپ سے پاکستان واپس آ کر اور ایک کلائنٹ کی حیثیت سے میشاءشفیع کو نکالنے پر مجھے یہ پتہ چلا کہ میشاءدوستوں اور کولیگز میں مجھ پر یہ الزام عائد کر رہی ہے کہ میں اس کی فیس کھا گیا۔ اس کے علاوہ کچھ اور واقعات بھی ہوئے لیکن میں ان سب میں نہیں پڑنا چاہتا، یہ سب کچھ 2008-9ءمیں ہوا۔

اب مجھے یہ معلوم نہیں کہ علی ظفر اور اس کے درمیان کیا ہوا، لیکن میں یہ ضرور جانتا ہوں کہ میشاءشفیع کسی کو بلیک میل کرنے اور اس کی عزت خراب کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ کسی بھی ٹھوس ثبوت کے بغیر، میں یہ کہوں گا کہ میشاءشفیع نے جو کچھ بھی کہا اس پر یقین کرنا مشکل ہے۔“