نوازشریف کیخلاف مقدمہ کی سماعت، احتساب عدالت میں لڑائی ہوگئی کیونکہ۔۔۔

نوازشریف کیخلاف مقدمہ کی سماعت، احتساب عدالت میں لڑائی ہوگئی کیونکہ۔۔۔
نوازشریف کیخلاف مقدمہ کی سماعت، احتساب عدالت میں لڑائی ہوگئی کیونکہ۔۔۔

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ۔جج محمد بشیرنے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت کی ،اس دوران گواہ ظاہر شاہ والیوم 10کے حوالے سے آگاہ کر رہے تھے ،ان کا کہنا تھا کہ والیوم 10کے متعلقہ حصے کو دیکھا ،اس میں دو قسم کے ایم ایل تھے ،،والیوم 10کے اندر تمام ایم ایل تھے ،والیوم 10میں درج نہیں کہ کس ایم ایل کا جواب آچکا اور کس کا نہیں ،ایون فیلڈ پراپرٹی کا جواب نہیں آیا ۔ظاہر شاہ نے کہا کہ برطانوی سنٹرل اتھارٹی کو ہر ماہ یاد دہانی کرا رہے تھے لیکن اس کیس کا ایم ایل نہیں بھیجا گیا بلکہ دیگر کیسز کے ایم ایل موصول ہوئے ۔اس پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ میں اس کیس کی بات کر رہا ہوں تو آگے سے ظاہر شاہ نے کہا کہ اس کیس کا ایم ایل نہیں بھیجا ۔یہ بات سن کر خواجہ حارث نے تالیاں بجاتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا واہ واہ ۔اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ حارث کورٹ میں جرح کررہے ہیں یا قوالی ،یہ کونسا طریقہ ہے کورٹ کے سامنے تالی بجانا ۔اس کے بعد جج محمد بشیر نے خواجہ حارث سے کہا کہ آپ چائے کا وقفہ کر لیں لیکن خواجہ حارث نے کہا کہ میں چائے نہیں پیتا ۔جج محمد بشیر نے کہا کہ آج سماعت رات آٹھ بجے تک چلے گی ۔

مزید :

قومی -