ریما نے پلاسٹک سرجری کروالی ،لوگوں کے لیے اداکارہ کو پہچاننے میں دقت ،اب کیسی نظر آتی ہیں ؟دیکھ کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

ریما نے پلاسٹک سرجری کروالی ،لوگوں کے لیے اداکارہ کو پہچاننے میں دقت ،اب ...
ریما نے پلاسٹک سرجری کروالی ،لوگوں کے لیے اداکارہ کو پہچاننے میں دقت ،اب کیسی نظر آتی ہیں ؟دیکھ کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف اداکارہ ریما نے سرجری کرا لی اور شوبز کی دنیا میں واپسی کی تیاری بھی پکڑ لی ،ایک طرف ادکارہ کے ٹی وی کمرشلز جاری ہیں تو دوسری جانب وہ ٹی وی سکرین پر بھی جلد اپنے فن کے جوہر دکھائیں گی

نجی نیوز چینل دنیا نیوزکے مطابق ریما نے شوبز میں واپسی کے لیے امریکا میں چہرے ، ناک اورہونٹوں کی سرجری کروائی ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کو انہیں پہچاننے میں دقت کا سامنا ہے جب کہ ریما تقریبات میں شرکت کے دوران اپنی تصاویربنانے والے فوٹو گرافرز کو دور سے تصویر بنانے کی ہدایت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اس حوالے سے شوبزکے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ ریما نے بڑی طویل اور کامیاب اننگزکھیلنے کے بعد شوبز کو خیرباد کہا تھا۔ ان کی پرکشش شخصیت کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن گزشتہ دنوں ایک مشروب کے کمرشل میں ان کو دیکھ کر لوگوں نے خاصی تنقید کی تھی۔ اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ ریما کو سرجری کروا کر اپنی بڑھتی عمر کو ضرور چھپانا چاہیے تھا لیکن ضرورت سے زیادہ سرجری نے ریما کے پرستاروں کو خاصا مایوس کیا ہے جس کے بارے میں انہیں ضرورسوچنا چاہیے۔

مزید :

تفریح -