لیبیا ، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11افراد ہلاک ، 263کو بچا لیا گیا
تریپولی (صباح نیوز)لیبیامیں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 11افراد ہلاک جبکہ 263کوبچا لیا گیا ہے۔
لیبیاکے نیوی ترجمان نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا لیبیا کی نیوی نے ساحل پر کیے گئے ریسکیو آپریشن میں 263تارکین وطن کو سمندر سے نکال لیاہے تاہم انھیں اس آپریشن میں سمدر میں ڈوب جانے والے 11افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں، دارالحکومت تریپولی سے 70کلومیٹر کی مسافت پر واقع سبراتھا کے ساحل پر پہلے آپریشن میں 83افراد کو بچایاگیا ۔ترجمان نے بتایاربڑکی کشتی زیادہ افراد بیٹھنے کے باعث الٹ گئی تھی، تاہم آپریشن میں نیونی سے ساحلی علاقے زلیٹین کے نزدیک 180افراد کوبچایا اور سمندر سے باحفاظت نکال لیا۔