مسجد اقصی کی مرمتی کمیٹی کا سرکردہ عہدیدار ایک ہفتے کے لئے بے دخل

مسجد اقصی کی مرمتی کمیٹی کا سرکردہ عہدیدار ایک ہفتے کے لئے بے دخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کی تعمیرو مرمت کی ذمہ کمیٹی کے ایک سرکردہ عہدیدار کو ایک ہفتے کے لیے کام سے روک دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی پولیس نے مسجد اقصی کی مرمتی کمیٹی کے ایک عہدیدار راید زغیر کوالقشلہ حراستی مرکز طلب کیا جہاں اسے بدسلوکی کے بعد ایک نوٹس دیا گیا جس میں کہا گیا کہ وہ اگلے 7 روز تک مسجد اقصی میں داخل نہیں ہوسکتے۔راید زغیر نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے ایک کاغذ پر دستخط کرنے کو کہا جس میں لکھا گیا تھا کہ میں اگلے 15 دن تک مسجد اقصی میں اپنی ڈیوٹی پر نہیں جاؤں گا مگر میں نے دستخط کرنے سے انکار کردیا، اس کے بعد ایک ہفتے کے لیے کام سے روک دیا۔