نکاراگوامیں پینشن اصلاحات کے خلاف پرتشدد احتجاج ، 30افراد ہلاک

نکاراگوامیں پینشن اصلاحات کے خلاف پرتشدد احتجاج ، 30افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نکاراگواسٹی(این این آئی)نکاراگوا میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی لاطینی امریکی ملک نکاراگوا میں پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا ،ان مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات کے نتیجے میں اب تک 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ مظاہروں کی آڑ میں مختلف علاقوں میں لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔نکاراگوا میں سینٹر فار ہیومن رائٹس کااس حوالے سے کہنا تھا کہ مظاہروں کے پرتشدد ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی درست تعداد کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مظاہروں کے دوران مختلف دکانوں سے لوٹ مار کرکے سامان گاڑیوں میں لادا جارہا ہے جبکہ کچھ افراد پیدل بھی لوٹ کا سامان لے کر جارہے ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ نکاراگوا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران لائیو رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک صحافی بھی گولی کا شکار ہو کر ہلاک ہوچکا ہے۔