”میشا شفیع دو ہفتے میں معافی مانگیں ورنہ ۔۔۔“علی ظفر نے اب تک کا بڑا قدم اٹھا لیا ،میشا شفیع کو بڑا جھٹکا دے دیا

”میشا شفیع دو ہفتے میں معافی مانگیں ورنہ ۔۔۔“علی ظفر نے اب تک کا بڑا قدم ...
”میشا شفیع دو ہفتے میں معافی مانگیں ورنہ ۔۔۔“علی ظفر نے اب تک کا بڑا قدم اٹھا لیا ،میشا شفیع کو بڑا جھٹکا دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلوکار و اداکارہ علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو 10کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق قانو نی نوٹس میں علی ظفر نے کہا ہے کہ میشا شفیع نے بے بنیاد الزامات عائد کیے جس سے شہرت کو نقصان پہنچا ۔انہوں نے کہا کہ میشا شفیع نے ہراسا ں کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے ،گلوکارہ دو ہفتوں میں معافی مانگیں ورنہ ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گا ۔

واضح رہے کہ چند دن قبل سوشل میڈیا پر اس وقت تہلکہ مچ گیا تھا کہ جب میشا شفیع نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا ۔یہ خبر سوشل میڈ یا پر آگ کی طرح پھیل گئی جس پر نہ صرف پاکستانی فلمی ستاروں نے بلکہ بھارتی میڈ یا نے بھی خوب تبصرے کیے ۔

مزید :

تفریح -